پیوٹن کا امریکا کیخلاف کارروائی سے انکار، ٹرمپ کا خیرمقدم

پیوٹن کا امریکا کیخلاف کارروائی سے انکار، ٹرمپ کا خیرمقدم

امریکا کی جانب سے روسی سفارت کاروں کی بے دخلی کے باوجود صدر پیوٹن نے جوابی کارروائی سے انکار کردیا ہے۔ دوسری جانب ٹرمپ نے پیوٹن کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔جمعے کے روز امریکی صدر باراک اوباما نے روس کے35 سفارت کاروں کو ملک سے بے دخلی کے احکامات جاری کیے تھے۔ جواب میں روسی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کا یکساں جوابی ردعمل دیا جائے گا۔روسی صدر پیوتن نے جوابی کارروائی کے طور پر امریکی سفارت کاروں کو روس چھوڑنے کا حکم جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے پر نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے رد عمل کا انتظار کریں گے۔دوسری جانب نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر پیوتن کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ہمیشہ سے یہ بات معلوم تھی کہ پیوٹن ایک ذہین انسان ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*