چین میں غیر قا نو نی طور پر گردوں کی پیوندکاری16 افراد کو قید کی سزا

چین  میں  غیر قا نو  نی طور پر گردوں کی پیوندکاری16 افراد کو قید کی سزا

چین میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث ہونے پر 16 افراد کو پانچ سال کی تک قید کی سزا سنائی گئی ایک مقامی عدالت کا کہنا ہے کہ صحت کے شعبہ سے وابستہ افراد نے گردوں کی خرید وفروخت کے لیے انٹرنیٹ کا استعمال کیا۔مجرمان میں دو ڈاکٹر، ایک نرس اور ایک بے ہوشی کے ڈاکٹر شامل ہیں اور عدالت کے مطابق یہ افراد خفیہ پیوندکاری میں ملوث رہے۔حکومت کی جانب سے کسی حد تک اعضا عطیہ دینے والے افراد کو رجسٹر کرکے کامیابی حاصل کی تھی لیکن ابھی بھی بہت سے افراد پیوندکاری کے منتظر ہیں۔صوبہ شنڈونگ کے جنان شہر میں عدالت کا کہنا ہے کہ مریضوں کو کم از کم 57 ہزار ڈالر ادا کرنے کا کہا گہا تھا۔ کئی سالوں تک چین میں سزائے موت دیے جانے والے قیدیوں کے اعضا دوسرے افراد کو عطیہ کیے جاتے رہے ہیں۔چین میں اعضا عطیہ کرنے کرنے کی شرح دنیا میں کم ترین سطح پر ہے۔ بہت سے لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ جسم مقدس ہوتا ہے اور اپنے آبا و اجداد کو تقریم کو برقرار رکھتے ہوئے جسم کو ایسے ہی دفنانے پر یقین رکھتے ہیں۔خیال رہے کہ چین میں سنہ 2007 سے انسانی اعضا کی خریدوفروخت پر پابندی عائد ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*