کراچی:نئے سال کی آمد پر فائرنگ،15افراد زخمی

کراچی:نئے سال کی آمد پر فائرنگ،15افراد زخمی

نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی کراچی کے مختلف علاقوں میں اندھا دھند ہوائی فائرنگ کی گئی،اس دوران15افراد زخمی ہوگئے جبکہ سی ویو پر ہلڑبازی کرنے والے 17نوجوانوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔سال نو کے آغاز پر کراچی کے مختلف علاقوں میں اندھا دھند ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا، نا معلوم سمت سے آنے والی گولیوں کی زد میں آکر15 افراد زخمی ہو گئے۔لیاقت آباد میں 3افراد جبکہ شاہراہ قائدین بلدیہ ٹاؤن، کالا پُل، سٹی ریلوئے اسٹیشن، پٹیل پاڑہ اور لائنز ایریا میں فائرنگ سے 12 افراد زخمی ہو گئے۔ادھر سی ویو پر دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود نوجوان نیو ایئر نائٹ منانے پہنچ گئے، پولیس نے منچلوں پر لاٹھی چارج کیا، ایس ایس پی ثاقب میمن کے مطابق ہلڑ بازی کرنے والے 17نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق گلستان جوہر بلاک 12 میں مبینہ پولیس مقابلےمیں ایک ملزم ہلاک ہوا جبکہ گلبرگ میں بھی ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ادھرنیو ٹاؤن پولیس نے شیشہ کیفے پر چھاپامارکر 11 ملزمان گرفتارکرلیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*