سپریم کورٹ کے نئے بینچ پر مکمل اعتماد ہے، فواد چودھری

سپریم کورٹ کے نئے بینچ پر مکمل اعتماد ہے، فواد چودھری

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور ترجمان فواد چودھری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے نئے بینچ پر مکمل اعتماد ہے، بینچ میں شامل ہونے والے نئے ججز اچھی شہرت کے حامل ہیں۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے 2017ء کو الیکشن کا سال قرار دیا ۔فواد چودھری کا کہناتھاکہ جنوری کے پہلے ہفتے میں پاناما لیکس پر سپریم کورٹ میں سماعت شروع ہوگی،نئے بینچ پر نئے ان سوینگر کے ساتھ دوبارہ آرہے ہیں، وزریراعظم کو نااہل قرار دلوا کرنئے الیکشن کی طرف جائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنے امیدواروں کی تیاری بھی شروع کر دی ہے، عمران خان کا دورہ کراچی الیکشن مہم کا حصہ ہے۔میاں محمودالرشید نے کہاکہ کمشنری نظام پر جلد اے پی سی بلا رہے ہیں اور ہائیکورٹ میں بھی اس نظام کو چیلنج کریں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*