پنجاب حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کو مکمل بے اختیار کردیا ، چودھری شجاعت۔ چودھری پرویز الٰہی

پنجاب حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کو مکمل بے اختیار کردیا ، چودھری شجاعت۔ چودھری پرویز الٰہی

سابق وزیراعظم چودھری شجاعت اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کو مکمل بے اختیار کردیا ، اب بلدیاتی نمائندے مارے مارے پھریں گے اور رل جائیں گے۔پریس کانفرنس کے دوران چودھری برادران نے صوبے میں کمشنری نظام کی بحالی پر دہائیاں دیں،ان کا کہناتھاکہ حکومت نے کوئی قابل ذکر کام نہیں کیا ، اب لوگوں کو ہمارا کام اور ہمارا دور یاد آرہا ہے۔ق لیگ کے رہنمائوں کا کہناتھاکہ چار ماہ میں پارٹی کی تنظیم نو کریں گے، ق لیگ بلوچستان میں دیگر کئی جماعتوں سے زیادہ فعال ہے ،2013 کا الیکشن افتخار چودھری کا الیکشن تھا ،نواز شریف تو کھیر کھانے والے تھے ۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ اب بلدیاتی نمائندے مارے مارے پھریں گے ، جیسے کسان پیکج کےبعد کسان رل گئے، ن لیگ کی کارکردگی اتنی خراب ہے کہ لوگ ہمیں یاد کررہے ہیں،پنجاب حکومت کے ڈی سی سسٹم سے بلدیاتی نمائندے رل جائیںگے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے 2 سال میں کوئی قابل ذکر کام بھی نہیں کیا ،ن لیگ اب تک ناکام ہے، غریب آدمی کا کوئی حال نہیں ہے ،کہیں بھی ان کی کوئی کامیابی نظر نہیں آئی ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*