سنہ 2017 کامیابی کا سا ل ہو گا ابتدا پاناما کیس سے ہو گی ۔عمران خان

سنہ 2017 کامیابی کا سا ل ہو گا ابتدا پاناما کیس سے ہو گی ۔عمران خان

کراچی سے اسلام آباد کے لئے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ2017 انصاف کا سال ہوگا اور اس انصاف کی ابتدا پاناما کیس سے ہو گی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے سے پاناما کیس شروع ہو گا، امید ہے کہ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی، پیپلز پارٹی کے ساتھ بھی صرف پاناما ایشو کے معاملے پر اتحاد ہو سکتا ہے۔کسی ایسی پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں کر سکتے جس کی قیادت پرکرپشن کے کیسز ہوں ۔چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ  کرا چی شہر کچرے کا ڈھیر بن چکا ہے یہاں گندگی کی انتہا ہے ،شہر کے پانی پر واٹر مافیا کا راج ہےلیکن کسی کو بھی اس کی فکر نہیں کہ کراچی کے حالات کیسے ہیں لیکن کراچی کے مسائل اس وقت تک حل نہیں ہو سکتے جب تک یہاں کے شہری خود گھروں سے باہر نہ نکلیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کو اپنے حق کے لئے خود کھڑا ہونا پڑے گا، جب تک یہاں کے باسی مظاہرے نہیں کریں گے اس وقت تک کسی کو فرق نہیں پڑے گا، یہاں سے پیسا چوری کر کے دبئی میں پراپرٹی خریدنے کے لیے لے جایا جا رہا ہے، اگر کراچی کے عوام نے ہمت نہ کی تو بہت جلد یہ شہرموہن جودڑو لگنا شروع ہو جائے گا۔بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر عمران خان کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی عمر کے اس حصے میں ہیں جس میں دماغی توازن ٹھیک نہیں رہتا، انہوں نے جو کہا وہ جھوٹ پلس ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے نمائندوں کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینے کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ جن لوگوں نے پارٹی کو بیچا اور (ن) لیگ کے ساتھ گئے انہیں نکالا جا رہا، ایسے ضمیر فروشوں کی تحریک انصاف میں کوئی جگہ نہیں ہے۔اپنی شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ 2014 کا سال دھاندلی میں نکل گیا، 2016 میں ہم پاناما میں پھنس گئے لیکن ابھی شادی سے متعلق کچھ نہیں سوچ رہا، فی الحال ساری توجہ پاناما کیس پر ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*