سڈنی ٹیسٹ قبل ریٹائرمنٹ کا اعلان کرسکتا ہوں، مصباح الحق

سڈنی ٹیسٹ قبل ریٹائرمنٹ کا اعلان کرسکتا ہوں، مصباح الحق

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ سڈنی ٹیسٹ قبل ریٹائرمنٹ کا اعلان کرسکتا ہوں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کپتان ریٹائر ہورہے ہیں اور نہ ہی ایسا اعلان کررہے ہیں۔ایک انٹرویومیں مصباح الحق نے کہا کہ بھارت کے خلاف سیریز کھیلنا چاہتا تھا لیکن سیریز نہیں ہوئی ،ریٹائرمنٹ کا فیصلہ دبئی میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران ہی کرلیا تھا،جلد اعلان کردوں گا۔میلبورن ٹیسٹ میں شکست اورآسٹریلیا کے خلاف سیریز ہارنے کےبعدپریس کانفرنس کے دوران نہایت افسردہ نظر آنے والے مصباح الحق نے جب ریٹائرمنٹ لینے کے فیصلے سے آگاہی دی تو کرکٹ حلقوں میں ایک نئی بحث چھڑگئی۔اپنے تازہ ترین انٹرویو میں مصباح الحق نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ انگلینڈ کے خلاف یو اے ای میں ہونے والی سیریز کے دوران ہی لے لیا تھا،لیکن بھارت کے خلاف کھیلنا چاہتا تھا،مگر سیریز نہیں ہوئی ،ہوسکتا ہے کہ اب سڈنی ٹیسٹ سے قبل قوم کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردوں۔ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ بطور سینئر کھلاڑی اچھا کھیلنا ان کی ذمہ داری ہے،ٹیم اور مداحوں کی امیدوں پر پورا نہ اترنے پرمایوس ہوتی ہے۔ادھر ٹیم کے ہمراہ سڈنی میں موجود پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیاامجدحسین نے کہا کہ مصباح الحق ریٹائرہورہے نہ ہی ایسا اعلان کررہے ہیں،وہ تین جنوری سے شروع ہونے والا سڈنی ٹیسٹ کھیلیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*