اظہر علی ٹاپ 6میں شامل ،مصباح الحق کا 24واں درجہ

اظہر علی ٹاپ 6میں شامل ،مصباح الحق کا 24واں درجہ

سال کے اختتام پر آئی سی سی کی جاری کردہ ٹیسٹ رینکنگ میں مصباح الحق ٹاپ 20کھلاڑیوں سے باہراور اظہر علی نمبر 6پوزیشن لینے کامیاب ہوگئےجبکہ یونس خان بھی تنزلی کے بعد اب 14ویں درجے پر ہیں۔دورہ آسٹریلیا کے دونوں ہی ٹیسٹ میں بری کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پانچ سال بعد پہلی مرتبہ ٹاپ 20 کھلاڑیوں سے باہر ہوگئے ہیں،وہ اب 24پوزیشن پر براجمان ہیں۔سال کا آغاز 20ویں پوزیشن سے کرنے والے اظہر علی کی مجموعی پوزیشن تو 14درجے بہتر ہوئی ،انہوں نے اس دوران ایک ٹرپل سنچری بھی اسکور کی ،لیکن میلبورن ٹیسٹ میں ڈبل سنچری کےبعد ان کی ٹیسٹ رینکنگ 16سے 6پر پہنچ گئی ہے۔2016ء میں یونس خان اور مصباح الحق اپنا مومینٹم برقرار نہ رکھ سکے،مصباح الحق 2011ء کے بعد پہلی بار ٹاپ 20کھلاڑیوں کی فہرست سے باہر ہوئے ہیں۔2016ءکی جولائی میں نمبر ون بولر بننے والے یاسر شاہ اس سال وہ کارکردگی نہ دکھا سکے کہ جس کی ان سے امید تھی ، وہ سال کے اختتام پر پہلی سے بارہویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*