اپیکس کمیٹی اجلاس،مزید 9 مقدمات ملٹری کورٹس بھیجنے کا فیصلہ

اپیکس کمیٹی اجلاس،مزید 9 مقدمات ملٹری کورٹس بھیجنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں صوبائی لیگل کمیٹی نے مزید9 مقدمات ملٹری کورٹس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا، اجلاس میں سیکرٹری داخلہ نے بریفنگ دی۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت وزیر اعلیٰ ہائوس کراچی میں ہونے والے اپیکس کمیٹی کے 18ویں اجلاس میں امن و امان کی صورتحال اور کراچی آپریشن پر غور ہوا۔آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی ، اُنہوں نے پندرہ روز کی جبری رخصت کے بعد دوبارہ چارج سنبھالا ہے۔اجلاس میں امن و امان کی صورتحال اور کراچی آپریشن پر غور کیا گیا ، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا اور ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے پہلی بار ایپکس کمیٹی اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں سیکریٹری داخلہ شکیل منگ نیچونے بریفنگ دی،اجلاس میں صوبے میں مستقل قیام امن کیلئے حکمت عملی طے کی گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*