داعش کی برطانیہ میں کیمیائی حملوں کی منصوبہ بندی ، سیکورٹی ادارے

داعش کی برطانیہ میں کیمیائی حملوں کی منصوبہ بندی ، سیکورٹی ادارے

برطانوی سیکورٹی اداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش برطانیہ میں کیمیائی حملوں کی منصوبہ بندی کررہی ہے ۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر برائے سیکورٹی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شدت پسندتنظیم برطانیہ میں کیمیائی حملوں کی منصوبہ بندی کررہی ہے ۔ داعش کے پاس ان حملوں کی صلاحیت موجود ہے جو اس سے قبل مشرق وسطیٰ میں استعمال بھی کرچکی ہے ۔سیکورٹی وزیر بین وولیس نے کہا کہ ان ممکنہ حملوں سے بچنے کے لیے مشقوں کا آغاز کردیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ القاعدہ کا خطرہ اب بھی برقرار ہے کیونکہ دہشت گرد تنظیم دوبارہ سر اٹھار ہی ہے ۔سیکورٹی وزیر نے برطانوی عوام سے اپیل کی کہ وہ اس حوالے سے چوکنا رہیں ۔ اپنے درمیان موجود مشتبہ افراد پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشتبہ شخص کے بارے میں فوری اطلاع دیں ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*