بحرین میں جیل پر مسلح افراد کا حملہ، 10قیدی فرار

بحرین میں جیل پر مسلح افراد کا حملہ، 10قیدی فرار

بحرین میں جیل پر مسلح حملے کے نتیجے میں دہشت گردی کے مقدمات میں سزا یافتہ تین مجرموں سمیت دس قیدی فرار ہوگئے ۔بحرین کی وزارت داخلہ کے مطابق ایک دہشت گرد گروپ کے چار سے 5 مسلح افراد نے جیل پر حملہ کیا ،حملے میں جیل کا ایک پولیس اہلکارعبدالسلام سیف مارا گیا۔ فرار ہونے والے قیدیوں کی تعداد 10 ہے جن میں تین افراد دہشت گردی کےمقدمات میں سزا یافتہ تھے ۔بحرین کی وزارت داخلہ نے جیل پرحملے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے ذمہ داروں کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی ہے اور تمام شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*