پاکستان میں 52فیصدلوگ ہائی بلڈ پریشرکا شکا ر

پاکستان میں 52فیصدلوگ ہائی بلڈ پریشرکا شکا ر

اسلام آباد:ملک میں عوامی صحت سے کیے گئے ایک سروے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کی 52 فیصد آبادی ہائپر ٹینشن یعنی ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہے جس کا بڑا حصہ صوبہ پنجاب اور سندھ سے تعلق رکھتا ہے۔ملک میں ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا 42.2 فیصد لوگوں کو معلوم ہی نہیں کہ انہیں یہ عارضہ لاحق ہے اور وہ اسے عام دردِ سر سمجھتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صرف 10 فیصد پاکستانی ایسے ہیں جنہیں یہ تو معلوم ہے کہ انہیں ہائی بلڈ پریشر ہے لیکن ان میں سے بھی 42 فیصد کوئی دوا نہیں لیتے۔ جبکہ مختلف بیماریوں کے اسباب میں تمباکو نوشی کا کردار 20 فیصد ہے جب کہ 46 فیصد کی وجہ کسی قسم کی جسمانی ورزش نہ کرنا ہے۔ علاوہ ازیں اسی سروے میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ پاکستان میں ہر سال تقریباً 8 ہزار بچے کینسر میں مبتلا ہورہے ہیں۔اور یہ بات واضح رہے کہ ہائپر ٹینشن/ ہائی بلڈ پریشر کو دل کی بیماریوں سمیت درجنوں امراض کی جڑ قرار دیا جاتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*