تھائی لینڈ کے آرمی چیف نے ملک میں مارشل لا لگانے سے توبہ کرلی

تھائی لینڈ کے آرمی چیف نے ملک میں مارشل لا لگانے سے توبہ کرلی

تھائی لینڈ کے آرمی چیف نے ملک میں مارشل لا لگانے سے توبہ کرلی ہے، کہا عہد کرتے ہیں آئندہ ملک میں مارشل لا نہیں لگائیں گے ۔ایک انٹرویو میں جنرل چلر مچائے ستھیساتھ کا کہنا تھا کہ ماضی میں جو کچھ کیا اس سے سبق سیکھ چکے ہیں، تصدیق کرتا ہوں مارشل لا نہیں لگائیں گے اور اب اس کی کوئی وجہ ہی نہیں ہے، جب انتخابات ہوں تو سب اسےتسلیم کریں اور فوج بھی انہیں مسترد نہیں کرے گی۔واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں سن 2014 میں حکومت کا تختہ الٹ کر فوج اقتدار میں آگئی تھی، فوج نے نئے آئین کو حتمی شکل دینے کے بعد ملک میں انتخابات کا وعدہ کر رکھا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*