شیخوپورہ سالار سعید میں کار اور مسافر ویگن میں تصادم کے بعد ویگن کا سلنڈر پھٹ گیا،7افراد جاں بحق اور20زخمی

شیخوپورہ سالار سعید میں کار اور مسافر ویگن میں تصادم کے بعد ویگن کا سلنڈر پھٹ گیا،7افراد جاں بحق اور20زخمی

شیخوپورہ کے علاقے سالار سعید میں کار اور مسافر ویگن میں تصادم کے بعد ویگن کا سلنڈر پھٹ گیا،حادثے کے نتیجے میں7افراد جاں بحق جبکہ20زخمی ہو گئے۔حادثہ سرگودھا روڈ پر اس وقت پیش آیا جب ایک کار مخالف سمت سے آنے والی مسافر ویگن سے ٹکرا گئی، حادثے کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی اسی اثناء میں مسافر وین کا سلنڈر بھی زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ پندرہ زخمی ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں زخمیوں اور جاں بحق افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیاگیا،بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے،ہلاکتوں کی اضافے کا خدشہ ہے۔جاں بحق افراد میں ماجد ولد لطیف،حلیمہ بی بی جبکہ زخمیوں میں ایک ہی خاندان کے چھ افرادشائستہ زوجہ اشتیاق،انس ،ادریس ،مہک  اشتیاق،ثناء زوجہ غلام مصطفیٰ،محمد فیضان ولد غلام مصطفیٰ و دیگر شامل ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*