بغدادمیں داعش کے خودکش بم دھماکے ،ہلاکتوں کی تعداد 39ہو گئی

بغدادمیں داعش کے خودکش بم دھماکے ،ہلاکتوں کی تعداد 39ہو گئی

عراقی دارالحکومت بغداد کے صدر سٹی ڈسٹرکٹ میں داعش کے خودکش کار بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد39 ہو گئی ہے ، دھماکا ایک مصروف بازار کے قریب اسکوائر پر کیا گیا۔پولیس افسران کے مطابق خودکش بمبار بارود سے بھرے ایک پک اپ ٹرک میں سوار تھا اور اس نے فروٹ اور سبزی کی مارکیٹ میں گھس کر پولیس چیک پوسٹ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور نشانہ بنے جبکہ 3 پولیس اہلکار بھی ہلاک ہو ئے ۔حملے کا نشانہ بظاہر وہ مزدور ہیں جو صدر کے علاقے میں کام کا انتظار کر رہے تھے، داعش نے اپنی اعماق نامی ویب سائٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی میں 40 کے قریب لوگ مارے گئے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*