ہیوسٹن میں سال نو کا جشن، کمار سانوکی شرکت

ہیوسٹن میں سال نو کا جشن، کمار سانوکی شرکت

امریکی شہر ہیوسٹن میں سال نو کی آمد کے موقع پر پاکستانی‘ انڈین اور بنگلہ دیشی کمیونٹی نےجشن کے طور پر سب سے بڑا پروگرام منعقد ہوا۔اس میں خصوصی طور پر بھارت سے آئے ہوئے مشہور پلے بیک سنگر کمار سانو نے شاندارفارمنس کا مظاہرہ کیا۔نیو ایئر کنسرٹ نائٹ کا اہتمام ممتاز پاکستانی نژاد امریکی پروموٹر ریحان صدیقی نے کیا تھا جس میں 1600 سے زائد افراد نے شرکت کی اور سال نو کی آمد کا جشن منایا۔کمار سانو نے اپنے معروف فلمی گیت سنا کر لوگوں کو والہانہ جھومنے اور رقص کرنے پر مجبور کر دیا۔شہر کے معروف بے یو سٹی ایونٹ سینٹر میں منعقد ہ جشن میں کمار سانو نے اپنے مکمل آرکسٹرا کے ساتھ خوبصورت گائیکی کا مظاہرہ کیا اور لوگوں کی فرمائش پر بھی مقبول نغمے سنائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*