نہ جمہوریت ڈی ریل ہونے دیں گے, نہ حکومت چلنے دیں گے، قمر زمان کائرہ

نہ جمہوریت ڈی ریل ہونے دیں گے, نہ حکومت چلنے دیں گے، قمر زمان کائرہ

پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کہتے ہیں کہ نہ جمہوریت ڈی ریل ہونے دیں گے، نہ حکومت چلنے دیں گے،دل کا جانا ٹھہر گیا ہے، صبح گیا یا شام گیا۔پیپلز پارٹی وسطی و جنوبی پنجاب کے صدورکی مشترکہ پریس کانفرنس میں قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ نواز شریف نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے اور جنوبی پنجاب کا صوبہ بنانے کے نام پر جعلسازی کرکے عوام سے ووٹ لیے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی بہت جلد تنظیمی اور انتخابی عمل شروع کر دے گی، آصف علی زرداری پارٹی کے لیڈر ہیں، وہ کہیں بھی ہوں ہمارے لئے مشعلِ راہ ہیں۔قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ تنظیمی اور اتحادی تحریکیں ساتھ ساتھ چلائیں گے ،بھٹو شہید کی سالگرہ تقریبات ملک بھر کے تمام شہروں میں منعقد ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ سلمان تاثیر کے اہل خانہ کو ملنے والی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں ،ان کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے، اس حکومت کے امید نہیں ہے کہ وہ دہشت گردوں کی خلاف کارروائی کے گی ، قمر زمان کائرہ

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*