عمران خان نے جو دستاویز دکھائی وہ پاناما پیپرز میں نہیں تھی، دانیال عزیز

عمران خان نے جو دستاویز دکھائی وہ پاناما پیپرز میں نہیں تھی، دانیال عزیز

مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کہتے ہیں کہ عمران خان نے جو دستاویز دکھائی وہ پاناما پیپرز میں نہیں تھی، باہر کچھ، اندر کچھ، عمران خان جھوٹ کا پلندہ اور یوٹرن کے ماسٹر ہیں۔دانیال ‏عزیز کا مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہنا ہے کہ دھرنے کے دنوں میں ہر روز ایک نیا شوشہ چھوڑنے کی کوشش کی جاتی تھی۔انہوں نے جہانگیر ترین سے مخاطب ہوکر کہا کہ جہانگیر ترین تم بچوں کو ورغلاتے ہو، اداروں کو تباہ کررہے ہو۔دانیال عزیز نے کہا کہ انہوں نے جو بات عوام کے سامنے کی اس پر عدالت میں تو جرح نہیں کی ، گھریلو سامان کو نوٹوں سے بھرے سامان کے طورپر دکھایا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی اتحادی جماعت اسلامی نے بھی ہاتھ جوڑ لیے اور کہاکہ تمہاری مہربانی، جان چھوڑو،انہوں نے آج کوئی نئی دستاویز نہیں دکھائی،جو انہوں نے نئی دستاویز ات پیش کی ہیں، وہ نئے 35 پنکچر ہیں۔دانیال عزیز نے یہ بھی کہا کہ ان کو اب کوئی سنجیدہ سیاسی جماعت کے طور پر بھی نہیں لے رہا، یہ رنگ باز بن کر رہ گئے ہیں،کیا یہ اس قابل ہیں کہ ان کی کسی بات پر یقین کیاجائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*