میٹرک کے امتحا نا ت 28 مارچ جبکہ انٹر کے 25 اپریل سے شرو ع ہو گے

میٹرک کے امتحا نا ت 28 مارچ جبکہ انٹر  کے 25 اپریل   سے شرو ع ہو گے

کراچی:سندھ کے تعلیمی بورڈزنے کراچی سمیت پورے صوبے میں میٹرک اورانٹرکے سالانہ امتحانات سال 2017بالترتیب مارچ اوراپریل میں منعقدکرانے کی سفارش کردی ہے کراچی سمیت پورے صوبے میں نویں اوردسویں جماعتوں کے امتحانات 28 مارچ جبکہ گیارہویں اوربارہویں جماعتوں کے امتحانات 25اپریل سے شروع ہوں گے۔اس بات کافیصلہ منگل کو سندھ بھرکے ناظمین امتحانات کے منعقدہ اجلاس میں کیاگیاجس کوحتمی منظوری کے لیے صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی میں بھجوایاجائے گا، سندھ کے تعلیمی بورڈزکے ناظمین امتحانات کااجلاس لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر امتحانات فخرالدین احمد بابرابڑوکی کنوینرشپ میں منعقد ہواجس میں حیدرآباد،لاڑکانہ،میرپورخاص ،سکھراورکراچی کے تعلیمی بورڈزکے ناظمین امتحانات شریک ہوئے، اجلاس میں اتفاق رائے سے طے کیاگیاکہ صوبے میں نویں اوردسویں کے سالانہ امتحانات برائے سال 2017کاآغاز28مارچ سے ہوگا۔شیڈول تمام تعلیمی بورڈزاپنی اپنی سہولت کے مطابق تیارکریں گے جبکہ انٹرسال اول اوردوئم کے سالانہ امتحانات 25اپریل سے شروع ہونگے اس حوالے سے مزیدتفصیلات متعلقہ تعلیمی بورڈزاپنی سطح پر طے کریں گے واضح رہے کہ کراچی میں انٹرکے امتحانات دومختلف حصوں میں لیے جاتے ہیں ابتدائی مرحلے میں سائنس گروپ (پری انجینئرنگ،پری میڈیکل) جبکہ دوسرے مرحلے میںکامرس اورہیومینیٹیزکے امتحانات لیے جاتے ہیں، واضح رہے کہ یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیاگیاہے جب سندھ کے کئی تعلیمی بورڈزمیں ناظمین امتحانات اورسیکریٹری بورڈکی اسامیاں خالی ہیں،ان اسامیوں پر غیرمستقل افسران کام کررہے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*