مولانا مسعود اظہر کے معاملے پر چین حمایت کرے گا، بھارت

مولانا مسعود اظہر کے معاملے پر چین حمایت کرے گا، بھارت

بھارت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت کو امید ہے کہ چین کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو اقوام متحدہ سے دہشت گرد قرار دلوانےمیں بھارت کے موقف سے اتفاق کر لے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہمیں اب بھی توقع ہے کہ چین ہمارے موقف کی حمایت کرے گا۔ گزشتہ سال 30 دسمبر کو چین نے اقوام متحدہ میں مولانا مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دلوانے کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*