شام میں ترکی فوج کے داعش پرخطرناک فضائی حملے

شام میں ترکی فوج کے داعش پرخطرناک فضائی حملے

 اانقرہ:شام کے شمالی علاقےمیں ترک فوج کے فضائی حملوں اور اس کے حمایت یا فتہ شامی با غیوں کے ساتھ جھڑیوں میں داعش کے 322 جنگجوہلاک ہو گئے ہے جبکہ ترک فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے 24 گھنٹوں کے دوران میں داعش کے 4 اہداف کو بمباری کرکے تباہ کردیا ہے۔ روس کے لڑاکا طیاروں نے بھی داعش کے زیر قبضہ قصبے الباب کے جنوب مغرب میں 8 کلومیٹر دورواقع دائرکاک کے علاقے پربمباری کی ہے۔پارلیمنٹ میں حکمراں جماعت آق کے ارکان اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم نے داعش کے خلاف جنگ میں اپنے امریکی اتحادی کو کڑی تنقید کا نشانہ  بناتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کے خلاف جاری جنگ میں امریکا کو جو کردار ادا کرنا چاہیے تھا وہ نہیں کیا گیا، امریکا شام میں کردوں کے عسکری گروپ پیپلز پروٹیکشن یونٹ کی مدد کرنا چھوڑ دے، داعش کے مقابلے میں ترکی کو تنہا چھوڑ دیا گیا۔ وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہاکہ دنیا اٹھتے بیٹھتے داعش کا تذکرہ کرتی ہے مگرخطرے سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات نہیں کیے جاتے۔ترکی ان سے پوچھتا کہ ہمیں داعش کے مقابلے میں اکیلا کیوں چھوڑا گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*