ادیبوں کی رہنمائی میں آپریشن ضرب قلم کی بھی شدید ضرورت ہے ، وزیراعظم نواز شریف

ادیبوں کی رہنمائی میں آپریشن ضرب قلم کی بھی شدید ضرورت ہے ، وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف نےکہا ہے کہ ادیبوں کی رہنمائی میں آپریشن ضرب قلم کی بھی شدید ضرورت ہے ، دیکھنا چاہیے کہ کس طرح علمی و ادبی سرگرمیوں کو فروغ دے کر انتہا پسندی اور عدم برداشت کے رویے پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔اسلام آباد میں اکادمی ادبیات کی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہزاروں افراد دہشت گردی کا ایندھن بنے، آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، دھرتی سے دہشت گردی کو پاک کریں گے۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری نے دنیا بھرکے لوگوں کو خودی کا درس دیا اور اس خطے کی کئی قوموں نے علامہ اقبال کے افکار کو مشعل راہ بنایا،کئی قوموں نےعلامہ اقبال کی شاعری سےانقلاب پیداکیے، علم وادب سےمحروم ہوئے تو پستی اورغلامی کا شکار ہوئے۔وزیراعظم نواز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزیدکہا کہ نئی نسل کے دلوں میں امید و یقین کی شمعیں روشن کرنا ہوں گی ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*