ملازمہ تشدد کیس: متاثرہ بچی اور اس کے والدین لاپتہ

ملازمہ تشدد کیس: متاثرہ بچی اور اس کے والدین لاپتہ

کیا طیبہ کو انصاف ملے گا،سپریم کورٹ نے سیشن جج کی کم سن ملازمہ پر تشدد کا نوٹس لیا تو والدین بچی سمیت غائب ہوگئے ہیں۔پمز کے میڈیکل بورڈ نے کل بچی کا معائنہ کرنا ہے، پولیس کو بچی کو پیش کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔سپریم کورٹ کے نوٹس کے بعد کمسن ملازمہ طیبہ تشدد کیس میں نیا موڑآگیاہے۔ متاثرہ بچی کو فیصل آباد سے لینے کےلئے جانے والے والدین اب تک واپس گھر نہیں پہنچے،دادا کا کہنا ہے کہ بچی سےان کا کوئی رابطہ نہیں۔سپریم کورٹ کے از خود نوٹس لینےکے بعد چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم بچی کی کفالت کی ذمے داری لینے اس کے گھر پہنچی لیکن بچی سے ملاقات نہ ہوسکی ۔ادھرطیبہ تشدد کیس کے حوالے سے  پمز اسپتال کےڈاکٹرزکامیڈیکل بورڈکل متاثرہ بچی کامعائنہ کرے گا۔ایک اعلامیہ کے مطابق کل دن 11 بجے طیبہ کا معائنہ کیا جائے گا، میڈیکل معائنےکےبعد2روزمیں رپورٹ پیش کی جائےگی۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے احکامات پر میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیاہے اور پولیس کو کل متاثرہ بچی کومیڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*