بھارت کے معروف اداکا راوم پوری 66 برس کی عمر میں چل بسے

بھارت کے معروف اداکا راوم پوری 66 برس کی عمر میں چل بسے

ممبئی:بھارت کے معروف اداکار اوم پوری 66 برس کی عمر میں چل بسے۔اوم پوری کی موت کی وجہ دل کا دورہ بتائی جا رہی ہے۔ جبکہ اوم پوری کے قریبی دوست کا بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار کی موت کی خبر دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اوم پوری کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔واضح رہے کہ اوم پوری متعدد بھارتی فلموں کے علاوہ پاکستانی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پرامن تعلقات کے حامی تھے جس کی وجہ سے انہیں ہندو انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے شدید تنقید کا بھی سامنا رہا جبکہ وہ کئی بار پاکستان کا دورہ بھی کر چکے تھے۔بھارتی اور پاکستانی فلموں کے علاوہ اوم پوری نے ہالی ووڈ اور برطانوی فلموں میں بھی کام کیا۔ اوم پوری نے اپنی شاندار اور منفرد اداکاری کے باعث بھارت کا چوتھا بڑا سویلین ایوارڈ پدما شری اپنے نام کیا جب کہ انہیں او بی ای ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*