معروف بھارتی اداکار اوم پوری 66 برس کی عمرمیں حرکت قلب بند ہوجانے سے چل بسے

معروف بھارتی اداکار اوم پوری 66 برس کی عمرمیں حرکت قلب بند ہوجانے سے چل بسے

معروف بھارتی اداکار اوم پوری 66 برس کی عمرمیں حرکت قلب بند ہوجانے سے چل بسے۔وہ 18 اکتوبر 1950 کو انبالہ میں پیدا ہوئے۔ انہوںنے بھارت کے علاوہ پاکستانی ، برطانوی اور ہالی ووڈ فلموں میں بھی کا م کیا۔اوم پوری نے پاکستان کی فلم ’’ایکٹر ان لا‘‘ میں بھی کام کیا جو 2016 کی سب سے کامیاب فلم تھی۔’’ایکٹر ان لا ‘‘نے سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلموں میں بھی نمایاں مقام حاصل کیا، اس کی ڈائریکٹر فضا علی مرزا تھیں جو اس سے قبل فلم بلاک بسٹر فلم ’نامعلوم افراد‘ بھی ڈائریکٹ کرچکی ہیں۔معروف بھارتی اداکار کی کامیاب فلموں میں اردھ ستیہ ،ہیرا پھیری ، او مائی گاڈ، ڈان2011))، دبنگ ،بلو باربر اوردیگر شامل ہیں۔اوم پوری پاکستانی اداکاروں کے بالی ووڈ میں کام کرنے کے حامی تھے ،اسی وجہ سے انہیں بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیاں بھی دی گئی تھیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*