لودھراں بچوں کو اسکول لے جانے والا موٹر سائیکل رکشہ ٹرین کی زد میں آ گیا،7 طلبا سمیت 8 جاں بحق

لودھراں بچوں کو اسکول لے جانے والا موٹر سائیکل رکشہ ٹرین کی زد میں آ گیا،7 طلبا سمیت 8 جاں بحق

لودھراں میں کھلے پھاٹک نے 7 جانیں نگل لیں، بچوں کو اسکول لے جانے والا موٹر سائیکل رکشہ ٹرین کی زد میں آ گیا۔ پانچ بچوں سمیت سات افراد جاں بحق جبکہ دس بچے زخمی ہوگئے، ان میں 6 بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔لودھراں کے علاقہ جلال پور روڈ پر موٹر سائیکل رکشہ کھلے پھاٹک کو کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آگیا۔رکشے میں اسکول کے 15 بچے ،ڈرائیو راور ایک شخص سوار تھا، حادثے کے وقت ہزارہ ایکسپریس ٹریک سے گزر رہی تھی ۔حادثے میں 5 بچے،رکشہ ڈرائیور اور ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ چھ زخمی بچوں کو تشویشناک حالت میں بہاول پور کے وکٹوریہ اسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔حادثہ ریلوے پھاٹک پر ہوا جہاں پھاٹک کے دروازے بھی لگے ہوئے تھے ، ریلوے کا گیٹ مین اپنی ڈیوٹی پر موجود نہیں تھاجسے پولیس نے گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*