اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پاک بھارت ثالثی پر رضامند

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پاک بھارت ثالثی پر رضامند

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پاکستان اور بھارت کے درمیان غیرجانبدار ثالث کاکردار ادا کرنےکیلئےتیارہیں۔ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ بھارتی مداخلت سے بڑھتی کشیدگی کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ کو کردار ادا کرنا ہوگا، نئے جنرل سیکریٹری کو پاکستان میں بھارتی مداخلت کے شواہد فراہم کر دئیے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سیکرٹری جنرل کو سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنے کی بھارتی دھمکی، ایل اوسی پر بھارتی اشتعال انگیزی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحانہ پالیسی سے آگاہ کیا۔سیکریٹری جنرل نے غیر جانبدار ثالث کا کردار ادا کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کی ہے، سیکریٹری جنرل نے انسداد دہشت گردی، افغان مہاجرین اور اقوام متحدہ کے امن مشنز کیلئے پاکستان کی خدمات کو بھی سراہا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*