پاکستان کے لیے آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز بہت مشکل رہی، مصباح الحق

پاکستان کے لیے آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز بہت مشکل رہی، مصباح الحق

مصباح الحق کہتے ہیں کہ پاکستان کے لیے آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز بہت مشکل رہی، سارا کریڈٹ آسٹریلیا کو جاتا ہے۔کپتان مصباح الحق نے سڈنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کو برسبین ٹیسٹ سے بہت اعتماد ملا تھا لیکن میلبورن ٹیسٹ کے آخری دن کی وجہ سے ٹیم کا مورال گرا۔انہوں نے کہا کہ اظہر اور اسد شفیق کی کارکردگی اچھی رہی، امید ہے پاکستان ٹیم ون ڈے سیریزمیں بہتر پرفارم کرے گی۔ریٹائرمنٹ کےسوال پر ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابھی ریٹائرمنٹ کا نہیں سوچ رہا، ابھی بہت وقت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ابھی ون ڈے سیریز ہےپھر پی ایس ایل،اس کے بعد کوئی فیصلہ کروں گا۔سیریز میں اظہر علی اور اسد شفیق نے بہت اچھی بیٹنگ کی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*