امریکا میں برف باری اور بارشوں کے بعد موسم کی شدت میں اضافہ ہوگیا

امریکا میں برف باری اور بارشوں کے بعد موسم کی شدت میں اضافہ ہوگیا

امریکا میں برف باری اور بارشوں کے بعد موسم کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ جنوبی ریاستوں کو برفانی طوفان کی وارننگ بھی دی کی گئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق الاباما، جارجیا، لوزیانا اور پنسلوینیا سمیت دیگر جنوبی ریاستوں میں برطانی طوفان کی وارننگ جاری کی گئی ہے اور مقامی انتظامیہ کو اس کے خلاف تیار رہنے کے احکامات بھی دیے گئے ہیں۔امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق ان ریاستوں میں 8انچ تک برف باری کے علاوہ بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ان تمام ریاستوں میں سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔صرف اٹلانٹا میں ساڑھے 350فلائٹس منسوخ ہوئیں، جبکہ اسکولوں میں چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے اور لوگوں سے بھی گھروں میں رہنے کا کہا گیا ہے۔دوسری جانب الاباما اور جارجیا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ اوکلاہوما اور آرکنساس میں برف باری کے باعث ٹریفک کے متعدد حادثات رونما ہوئے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*