امریکی انتخابات سے قبل مبینہ ہیکنگ میں ملوث روسی ایجنٹوں کی شناخت کر لی گئی

امریکی انتخابات سے قبل مبینہ ہیکنگ میں ملوث روسی ایجنٹوں کی شناخت کر لی گئی

امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی انتخابات سے قبل مبینہ ہیکنگ میں ملوث روسی ایجنٹوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کو روسی ہیکنگ سے متعلق انٹیلی جنس رپورٹ پر بریفنگ بھی دی گئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات سے قبل مبینہ ہیکنگ میں ملوث روسی ایجنٹس کی شناخت کرلی گئی ہے۔ امریکی حکام نے ایجنٹس کے نام ظاہر نہ کرتے ہوئے ان پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے ڈیموکریٹس کی ای میل سے ڈیٹا چرا کر وکی لیکس کو منتقل کیا، تاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں ووٹنگ کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جاسکے۔ادھر امریکی انٹیلی جنس حکام نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو روسی ہیکنگ معاملے پر بریفنگ دی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ملاقات کو تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس، چین اور دیگر ممالک مسلسل ان کوششوں میں ہے کہ وہ ہمارے سائبر نیٹ ورک کو نقصان پہنچاسکیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*