فلوریڈا: ایئرپورٹ پر فائرنگ، 5افراد ہلاک

فلوریڈا: ایئرپورٹ پر فائرنگ، 5افراد ہلاک

امریکی ریاست فلوریڈا کے ایئرپورٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں 5افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریاست فلوریڈا کے ہالی ووڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فائرنگ سے 5افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔فائرنگ کا واقعہ ٹرمنل2 کے بیگیج ایئریا میں پیش آیا ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ایک شخص کو حراست میں لیا جاچکا ہے، جس کی شناخت ایسٹبان سینٹیاگو کے نام سے ہوئی ہے۔اس کے پاس سے ایک فوج شناختی کارڈ بھی ملا ہے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد ایئرپورٹ پر ہر قسم کا فلائٹ آپریشن روک دیا گیا ہے۔ فائرنگ کے فوری بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور 5لاشوں اور 7زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*