آسٹریلیا میں جیت کے لئے سپر فٹ ہونا ضروری ہے ، مصباح

آسٹریلیا میں جیت کے لئے سپر فٹ ہونا ضروری ہے ، مصباح

پاکستانی کپتان مصباح الحق نے شکست کےبعد نئی بحث چھیڑدی ، کہتے ہیںننانوے کی ٹیم میں بڑے سپر اسٹار تھے لیکن ہار گئے ، آسٹریلیا میں جیت کے لیے سپر اسٹار نہيں ، سپر فٹ ہونا ضروری ہے ۔کپتان مصباح الحق نے سڈنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کو برسبین ٹیسٹ سے بہت اعتماد ملا تھا لیکن میلبورن ٹیسٹ کے آخری دن کی وجہ سے ٹیم کا مورال گرا۔انہوں نےکہا کہ کچھ کھلاڑیوں کو ریگولر بنیادوں پر کھیلنے کے لیے آسٹریلیا بھیجنا چاہیے۔کیریئر کے ابتدائی مرحلے سے ہی کھلاڑیوں کو آسٹریلوی کنڈيشنز سے ہم ہنگی ہونی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگلی سیریز کے لیے لائن اپ میں موجود کھلاڑیوں کو دو تین ماہ کے لیے آسٹریلیا یا جنوبی افریقہ بھیجاجائے۔صرف اسی طریقے سے ہم بہتری لاسکتے ہیں ۔پاکستانی کپتان کہتے یہ بھی کہتے ہیں کہ بولنگ ہو یا بیٹنگ آسٹریلیا میں مشکلات سے دوچار رہتے ہیں۔یہاں کی کنڈیشنز ہر جگہ سے مختلف ہیں ۔کسی بھی ایشین ٹیم کے لیے یہاں رنز کرنا اور بیس وکٹیں لینا مشکل ہے۔شکست نے مصباح کے ہوش اڑاے نہیں ، بلکہ انہیں ہوش میں لے آئی ہے، میلبورن ٹیسٹ میں شکست کے بعد جذبات میں آکر ریٹائرمنٹ کی باتیں کرنے والے مصباح کے لیے ایک اور شکست انہیں جذبات سے باہر لے آئی ہے اور اب کپتان نے صاف صاف کہہ دیا ہےکہ ابھی ان کے پاس بہت کام ہے۔مصباح کہتے ہیں ابھی بہت کام ہے ، پی ایس ایل کے بعد دیکھوں گا کیا کرناہے۔مطلب یہ ہوا کہ ابھی کپتان نے کہیں جانے کا ارادہ بظاہر ملتوی کردیا ہے ، اور لگتا یہ ہے کہ اب وہ کوئی جذباتی فیصلہ کرنے کےبجائے اگلی سیریز میں اپنی پرفارمنس کی بنیاد پر ہی مستقبل کا فیصلہ کریں گے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*