نئی ایڈونچرفلم’’ ‘ریل روڈ ٹائیگرز‘‘کا فائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا

نئی ایڈونچرفلم’’ ‘ریل روڈ ٹائیگرز‘‘کا فائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا

ایکشن اور کنگ فُو فلموں کے دیوانے تیار ہوجائیں ، جی ہاں جیکی چن کی کامیڈی اور ایکشن سے بھرپور نئی ایڈونچرفلم ‘’’ریل روڈ ٹائیگرز‘‘کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ہدایتکارڈینگ شین کی اس فلم کی کہانی 1941میں ایک ایسے چینی’’ ریل روڈ ورکر‘‘کے گرد گھوم رہی ہے جو جنگی حالات میں غریبوں کی مدد کرنے اور انہیں کھانے پینے کی اشیاء فراہم کرنے کیلئے جنگجوؤں کا مقابلہ کرتا ہوا اپنا مشن حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ایکشن سے بھرپور ہلکی پھلکی کامیڈی کا تڑکا لئے اس فلم میں مرکزی کردار جیکی چن نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ زیٹاؤ ہونگ ، کائی وینگ، ڈیرن وینگ، ایلن نینگ اورسینگ پنگ فلم کی دیگر کاسٹ میں شامل ہیں ۔چینی سنیما کے اشتراک سے بننے والی اس ایڈونچر ایکشن فلم کی تیاری پر کل 50ملین ڈالر لاگت آئی ہے جو انگریزی زبان میں آج 6جنوری کو امریکی سنیماگھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*