نوازشریف نے ڈھائی ارب روپے ریلوے کو دینے کا وعدہ کیا تھا، اگر وہ پیسے لگادیئے جاتے تو ایسا نہ ہوتا۔عمران خان

نوازشریف نے ڈھائی ارب روپے ریلوے کو دینے کا وعدہ کیا تھا، اگر وہ پیسے لگادیئے جاتے تو ایسا نہ ہوتا۔عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سعد رفیق کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرین حادثات پہلے بھی ہوتے رہے ہیں، اگر شفاف تحقیقات کرنی ہے تو وزیر ریلوے کو مستعفی ہونا چاہیے۔لودھراں میں ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد عمران خان نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ حادثہ غفلت کا نتیجہ ہے،کہیں نہ کہیں کوئی کوتاہی ہوئی ہے ،یہ پہلی بار نہیں ہوا ، دو تین حادثے ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ڈھائی ارب روپے ریلوے کو دینے کا وعدہ کیا تھا، اگر وہ پیسے لگادیئے جاتے تو ایسا نہ ہوتا۔عمران خان نے کہا کہ نیب صرف چھوٹے لوگوں کو پکڑتی ہے ،نیب کی وجہ سے کرپشن کم نہیں ہورہی بڑھ رہی ہے ،نیب چیئرمین بنایاہی اس لیے تھا کہ ملک کے بڑے بڑےڈاکوؤں کے کیسز بچائے جائیں،بڑےڈاکوؤں پرہاتھ ڈالنے تک کرپشن ختم نہیں ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی آئی جے کی ای میلز سے ثابت کیا ہے کہ مریم نواز لندن کے فلیٹس کی بینی فشری اونر ہیں۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ بھارت میں ٹرین حادثہ ہوا تو وزیر ریلوے نتیش کمار نے استعفیٰ دیا،پاکستان میں ریلوے کا وزیرشریف خاندان کی کرپشن بچانے کیلئے سپریم کورٹ میں بیٹھا ہوتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*