سلیکشن کمیٹی نےمحمد حفیظ کو دورہ آسٹریلیا کیلئے گرین سگنل دے دیا

سلیکشن کمیٹی نےمحمد حفیظ کو دورہ آسٹریلیا کیلئے گرین سگنل دے دیا

پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی ٹیم مینجمنٹ کے سامنے بے بس ہے۔سلیکشن کمیٹی نےمحمد حفیظ کو دورہ آسٹریلیا کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے۔حفیظ جلد بطور 16 ویں کھلاڑی ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔اپنے وقت کے مضبوط کپتان چیف سلیکٹر انضام الحق موجودہ ٹیم مینجمنٹ کے سامنے بالکل بے بس ہیں،ٹیم مینجمنٹ نے سلیکشن کمیٹی سے محمد حفیظ کو بھجوانے کو کہا اورسلیکشن کمیٹی نے آل راونڈر محمد حفیظ کو ون ڈے سیریز میں شامل کرنے کیلئے ریلیز کردیا ہے۔اس سے پہلے سلیکشن کمیٹی نے ون ڈے اسکواڈ میں کامران اکمل کو شامل کرنے کو کہا تھا مگر ٹیم مینجمنٹ نے صاف منع کردیا تھا،مزید یہ کہ سلیکشن کمیٹی نے ون ڈے اسکواڈ کیلئے جو کھلاڑی آسٹریلیا بھیجے ہیں ، کوچز ان کی فٹنس سے بھی ناخوش ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*