ناظم امتحانات عمران چشتی کی عبوری ضمانت منظور

ناظم امتحانات عمران چشتی کی عبوری ضمانت منظور

کراچی میں صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے انٹر بورڈ میں مبینہ کرپشن سے متعلق کیس میں ناظم امتحانات عمران چشتی و دیگرملزمان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔کراچی انٹر بورڈ میں مبینہ کرپشن سے متعلق کیس میں ملزمان کی درخواست ضمانت کی صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ میں سماعت ہوئی۔عدالت نے ناظم امتحانات عمران چشتی و دیگرملزمان کی عبوری ضمانت منظورکرتے ہوئے 50، 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ملزمان کی عبوری ضمانت 12 جنوری تک منظور کی گئی ہے۔سندھ ہائی کورٹ نے ملزمان کو 7 روز میں ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کاحکم دیاتھا۔عمران چشتی اور دیگر ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال اورکرپشن کے الزام کے تحت اینٹی کرپشن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*