آسٹریلیا میں چینی قمری سال کی آمد پر رنگا رنگ تقریبات کا آغاز

آسٹریلیا میں چینی قمری سال کی آمد پر رنگا رنگ تقریبات کا آغاز

دنیا بھر میں پھیلے کروڑوں چینی باشندوں نے نئے چینی قمری سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے رنگا رنگ تقریبات کا آغاز کر دیا ہے۔اس موقع پر آسٹریلوی شہر میلبورن میں بھی چینی سال کے استقبال کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں جو چینی باشندوں سمیت دوسری قومیتوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بھی توجہ کامرکز بنی ہوئی ہیں۔اس موقع پر سینٹ البانس کے مقام پر دلچسپ فیسٹیول کا بھی انعقاد کیا گیا ہے جہاں شہریوں نے ڈریگن اور شیر کا رقص بھی پیش کرکے دیکھنے والوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لئے اس مقام پر مارکیٹ بھی سجائی گئی ہیں جہاں سجاوٹی اشیاء سمیت کئی مزیدار اور روایتی کھانے بھی شائقین کو خوب بھارہے ہیں۔واضح رہے نئے چینی قمری سال کو مرغ کا سال قرار دیا گیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*