گڈانی میں ناکارہ بحری جہاز میں آگ لگنے سے3افراد جاں بحق ہوگئے

گڈانی میں ناکارہ بحری جہاز میں آگ لگنے سے3افراد جاں بحق ہوگئے

گڈانی میں ناکارہ بحری جہاز میں آگ لگنے سے3افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ کئی افراد کے لاپتا ہونے کی اطلاعات ہیں۔آگ پر قابو پائے جانے کی اطلاعات ہیں۔گڈانی کے پلاٹ نمبر 60 میں لنگراندازناکارہ بحری جہاز میں آج اچانک آگ لگ گئی ،جہاز پرمحنت کشوں کی موجودگی کی اطلاع پر فائربریگیڈ اورریسکیوٹیمیں وہاں پہنچیں اورآگ بجھانے کی کوششیں شروع کردیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اسکریپ بحری جہازمیں 50 سے زائد محنت کش موجود تھے جن میں سے بیشتر کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ناکارہ بحری جہاز میں آتشزدگی کے باعث دو افراد جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں سول اسپتال گڈانی منتقل کردیا گیا ہے۔اسی جہاز میں چند دن قبل بھی آگ لگ گئی تھی ۔جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال گڈانی میں ہی نومبر میںایک ناکارہ بحری جہاز میں آتشزدگی کے باعث 20 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*