جناح اسپتال میں خاتون کی فرش پر موت اور علاج میں مبینہ غفلت برتنےپر اسپتال کے3 پروفیسروں کو معطل کردیا گیا

جناح اسپتال میں خاتون کی فرش پر موت اور علاج میں مبینہ غفلت برتنےپر اسپتال کے3 پروفیسروں کو معطل کردیا گیا

پنجاب حکومت نےجناح اسپتال میں خاتون کی فرش پر موت اور علاج میں مبینہ غفلت برتنےپر اسپتال کے3 پروفیسروں کو معطل کردیا، اسپتال کے ایم ایس کو پہلےہی معطل کیا جا چکا ہے۔پنجاب حکومت کےمطابق معطل کیے جانےوالے پروفیسروں میں جواد ظہیر،تنویراسلام اور ظفر اقبال شامل ہیں،جناح اسپتال کے ایم ایس کو پہلے ہی معطل کیا جاچکا ہے۔واضح رہےکہ قصور کی رہائشی زہرا بی بی کاجناح اسپتال میں ٹھنڈے فرش پر علاج کیاجاتارہااورتیز بخار میں ٹھنڈکے باعث وہ دم توڑ گئی تھی۔وزیراعلیٰ شہبازشریف اتوار کےروزقصور میں زہرا بی بی کی رہائش گاہ پرگئےتھے،جہاں انہوں نےذمےداروں کےخلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*