پولیس پروفیسر سلمان حیدرکا سراغ لگانے میں ناکام

پولیس پروفیسر سلمان حیدرکا سراغ لگانے میں ناکام

فاطمہ جناح یونیورسٹی کے پروفیسر سلمان حیدر کو لاپتا ہوئےآج چوتھا روز ہے، پولیس اور دیگر ادارے سراغ لگانے میں ناکام رہے ہیں۔ لاپتاپروفیسر کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔اسلام آباد سے لاپتا ہونے والے پروفیسر اور انسانی حقوق کے کارکن سلمان حیدر کا کچھ پتا نہیں چل سکا ہے، سلمان حیدر جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب اسلام آباد سے لاپتا ہوئے تھے۔اہل خانہ کےمطابق ان کا آخری پیغام ایس ایم ایس کی صورت میں ان کی اہلیہ کو ملا جس میں کہا گیا کہ وہ ضروری کام سے جارہے ہیں، ان کی گاڑی کورنگ پر کھڑی ہے ، اس کے بعد سے ان کا موبائل فون بند ہے ۔پروفیسر سلمان حیدر کے لاپتا ہونے کا مقدمہ تھانہ لوہی بیر میں درج کرلیا گيا ہے لیکن بات ایف آئی آر سےآگے نہیں بڑھ سکی۔پولیس کے مطابق پروفیسرسلمان حیدر کی گاڑی سے فنگر پرنٹس حاصل کرکے فرانزک ٹیسٹ کیا جائے گا ، اہل خانہ کے مطابق سلمان حیدر کی کسی سے کوئی ناراضی نہیں تھی نہ ہی انہوںنے کبھی کسی خدشے کا اظہار کیا تھا ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*