باکس آفس پر ایڈونچر سے بھرپور سائنس فکشن فلم ’’روگ وَن – اے اسٹار وارز اسٹوری‘‘ کا راج برقرار

باکس آفس پر ایڈونچر سے بھرپور سائنس فکشن فلم ’’روگ وَن – اے اسٹار وارز اسٹوری‘‘ کا راج برقرار

باکس آفس پر ایڈونچر سے بھرپور سائنس فکشن فلم ’’روگ وَن – اے اسٹار وارز اسٹوری‘‘ کا راج برقرار ہے ۔فلم اس ہفتے مزید 2ارب 30 کروڑ روپے کما کر تاحال سب سے آگے ہے۔اس طرح اب تک فلم مجموعی طور پر پچاس ارب روپے کماچکی ہے ۔حیرت انگیز طور پر اس ہفتے جو فلم دوسرے نمبر پر رہی وہ اس سے قبل ٹاپ ٹین میں بھی نہیں تھی ۔ فلم ہڈن فگرز ، ناسا کے اولین دنوں میں تین افریقی امریکن خواتین ریاضی دانوں کی ایک شخص کو خلا میں بھیجنے کی کوششوں پر مبنی ہے ۔ فلم نے اس ہفتے دو ارب اٹھائیس کروڑ روپے کمائے ۔اینی میٹڈ میوزیکل فلم ’سِنگ‘ اس ہفتے دو ارب پانچ کروڑ روپے کی آمدنی کے ساتھ تیسری نمبر پر آگئی ۔فلم میں کوالا نامی جانور اپنے تھیٹر بزنس کو کامیاب بنانے کے لیے ایک بھیڑ کو ملازمت پر رکھتا ہے جو بعد میں کوالا کا بہترین دوست بن جاتا ہے ۔فلم میں تھیٹر کے لیے گلوکاری کا آڈیشن بھی دکھایا گیا ہے جس کے لیے سریلی آواز والے جانوروں کی قطاریں لگ جاتی ہیں ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*