آسٹریلیا میں قومی ٹیم تھکاؤٹ کا شکار رہی، یونس خان

آسٹریلیا میں قومی ٹیم تھکاؤٹ کا شکار رہی، یونس خان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں قومی ٹیم تھکاؤٹ کا شکار رہی ۔ایڈیلیڈ میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے دی گئی استقبالیہ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ 10ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کے قریب ہیں۔سابق کپتان نے مزید کہا کہ ٹیم مسلسل کرکٹ کھیل رہی ہے جس کی وجہ سے کھلاڑی تھکاوٹ کا شکار ہیں ۔تقریب میں موجود پاکستانی شائقین سابق کپتان سے ملاقات پر بہت خوش تھے اور انہوں نے یونس خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*