قطراوپن ٹینس کا فائنل نوواک جوکووچ نےجیت لیا

قطراوپن ٹینس کا فائنل نوواک جوکووچ نےجیت لیا

نوواک جوکووچ نے قطراوپن کے فائنل میں عالمی نمبرایک اینڈی مرے کو شکست دے کر سال کا پہلا ٹائٹل حاصل کرلیا۔سابق عالمی نمبر ایک جوکووچ نے برطانوی اسٹار اینڈی مرے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6-3،5-7 اور6-4 سے شکست دیدی۔اینڈی مرے نے 2016 میں جوکووچ سے عالمی نمبر ایک کا درجہ چھین لیا تھا ، جوکووچ کی مرے کے خلاف یہ 25 ویں فتح ہے۔نوواک جوکووچ نے میچ کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یقیناً سال کا آغاز کرنے کا یہ بہترین طریقہ ہے،قطراوپن میں کامیابی کے ساتھ جوکووچ نے 2 لاکھ 9 ہزار 665 ڈالر کی سال کی پہلی انعامی رقم بھی حاصل کی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*