پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے آغاز پر مثبت رجحان کا تسلسل جاری

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے آغاز پر مثبت رجحان کا تسلسل جاری

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے آغاز پر مثبت رجحان کا تسلسل جاری ہے۔کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 50 ہزار کی جانب رواں دواں ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتےکے آغاز پر خریداری کی لہر برقرار ہے۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 390 سے زائد پوائنٹس اضافے سے 49 ہزار 400 کی حد کو عبور کرچکا ہے۔معاشی تجزیہ نگار مزمل اسلم کے مطابق ٹیکسٹائل پیکیج کے آنے کی خبروں پر سرمایہ کار خریداری کررہےہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے پانامہ سماعت کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں تشویش تھی تاہم اب اسکا اثر زائل ہورہا ہے۔ اس لئے انڈیکس کی 50 ہزار پوائنٹس کی جانب پیش رفت جاری ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*