وفاقی حکومت نے ملٹری کورٹس کی توسیع کےلیے آئینی ترمیم پر مشاورت شروع کر دی

وفاقی حکومت نے ملٹری کورٹس کی توسیع کےلیے آئینی ترمیم پر مشاورت شروع کر دی

وفاقی حکومت نے ملٹری کورٹس کی توسیع کےلیے آئینی ترمیم پر مشاورت شروع کر دی ہے۔وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ ملٹری کورٹس نے آپریشن ضرب عضب کے نتائج کو مستحکم کرنے میں اہم کردارادا کیا ہے۔وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اہم امور پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی نوید مختار ،وفاقی وزراء اسحاق ڈار، چوہدری نثار، مشیر سلامتی ناصر جنجوعہ،سرتاج عزیز ،معاون خصوصی طارق فاطمی، سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری اور دیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ملٹری کورٹس نے دہشت گردی کے انتہا پسندی کے خاتمے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے، فوجی عدالتوں نے آپریشن ضرب عضب کے نتائج کو مستحکم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔اجلاس میں طے کیا گیا ہے کہ پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملٹری کورٹس کی مدت میں توسیع کے متعلق وسیع تر اتفاق پیدا کیا جائے گا۔اجلاس میں ملکی و علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کے نتائج مستحکم بنانے کے امور کا جائزہ لیا گیا۔شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی پالیسی واضح طور پر زیرو ٹالرنس کی ہے، دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ملکی امن کےلیے ضرورری ہے، قومی پالیسی کے اہداف کے حصول کےلیے کوششوں کو تیز کیا جائے گا۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کےلیے کوششیں جاری رکھے گا، اندرونی سلامتی اور امن کے استحکام کےلیے تمام کوششیں کی جائیں گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*