وزیراعظم بادشاہ ہیں جوعدالت نہیں بلایا جا سکتا، عمران خان

وزیراعظم بادشاہ ہیں جوعدالت نہیں بلایا جا سکتا، عمران خان

اسلام آباد / پشاورتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم بادشاہ سلامت نہیں کہ ان  کو سپریم کورٹ طلب نہیں کیا جاسکتا، یہاں لوگوں کوغلط فہمی ہے، جمہوریت میں قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہوتا۔ وہ پیر کو پاناما کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے۔

عمران خان نے کہا کہ عدالت پر پورا اعتماد ہے۔ وزیراعظم کو عدالت طلب کیے جانے سے متعلق سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ کیا وزیراعظم بادشاہ سلامت ہیں کہ ان کو طلب نہیں کیا جاسکتا، یوسف رضا گیلانی کو بھی عدالت نے طلب کیا تھا۔مزید برآں پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخٹک کی زیر صدارت سیاحت، کھیل، امور نوجوانان اور آثار قدیمہ پر اجلاس خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ صوبائی حکومت کو تجویز دی ہے کہ صوبے کے سیاحتی وسائل کو معاشی استحکام کی بنیاد بنانے کے لیے بین الاقوامی معیار کے مطابق ترقی دیں اور اس سلسلے میں قابل عمل قوانین وضع کریں۔ جھیلوں کی صفائی ستھرائی اور حفاظت کے لیے بھی اتھارٹیز ہونی چاہیئں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*