طیبہ کے جسم پر جھلسنے اور مختلف نوعیت کے 11 زخموں کے نشانات ہیں

طیبہ کے جسم پر جھلسنے اور مختلف نوعیت کے 11 زخموں کے نشانات ہیں

طیبہ کے جسم پر جھلسنے اور مختلف نوعیت کے 11 زخموں کے نشانات ہیں میڈیکل رپورٹ کے مطابق طیبہ کے بازو،ٹانگوں،کمراورآنکھوں کے گرد نشانات پائے گئے۔طیبہ کی دائیں کنپٹی پر ایک مربع سینٹی میٹر کا زخم ہے۔رپورٹ کے مطابق طیبہ کی دائیں کنپٹی پر ایک مربع سینٹی میٹر کا زخم ہے،طیبہ کا ذہنی توازن درست ہے ، وہ دبائو کا شکار ہے تاہم طیبہ کی ذہنی حالت میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔رپورٹ ضلعی انتظامیہ کے حوالے کی جائے گی جو سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔جج کی گھریلو ملازمہ پر تشدد کے کیس کی سماعت کل ہوگی ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پمز اسپتال کے برن سینٹر میں طیبہ کا طبی معائنہ ڈاکٹروں کی 4 رکنی ٹیم نے کیا تھا، جن میں ماہر نفسیات ڈاکٹر عاصمہ، برن سرجن ڈاکٹر طارق، پلاسٹک سرجن ڈاکٹر حمید اور جنرل سرجن ڈاکٹر ایس ایچ وقار شامل تھے۔ڈاکٹر وںنے طیبہ کے جسم پر جلائے جانے کے نشانات بھی دیکھے اور بالوں اور خون کے نمونے بھی لیے تھے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*