عمران، جہانگیر نااہلی ریفرنسز: وکلا کی غیر حاضری ،الیکشن کمیشن برہم

عمران، جہانگیر نااہلی ریفرنسز: وکلا کی غیر حاضری ،الیکشن کمیشن برہم

الیکشن کمیشن میں عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سےمتعلق ریفرنسز پرسماعت میں فریقین کے وکلاء کی غیر حاضری پر الیکشن کمیشن نے اظہار برہمی کیا۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ سب سمجھتے ہیں بیانات دے کر دباو ٔڈالا جائے گا،اس طرح الیکشن کمیشن دباؤ میں نہیں آئے گا۔عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سےمتعلق ریفرنسز پر الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر نے سیاسی رہنماؤں پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ جس ادارے سے انصاف چاہتے ہیں اُسی پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔جسٹس سردار محمد رضا کا کہنا تھا کہ سب ہی یہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے خلاف بیان دے کر ہم پر دباؤ ڈال لیں گے، سب کو ہمارا جواب ہے کہ ہمارے خلاف بیانات دینے سے الیکشن کمیشن دباؤ میں نہیں آئے گا۔بعد ازاں الیکشن کمیشن نے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف ریفرنسز پر سماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*