یونان میں روسی سفارتکار اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے

یونان میں روسی سفارتکار اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے

یونان میں روسی سفارتکار اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے، پولیس کے مطابق بظاہر موت کی کوئی مشکوک وجہ نظر نہیں آتی ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں۔چون سالہ آندرے مالانن روسی سفارتخانے میں قونصلر سیکشن کے سربراہ تھے۔آندرے پیر کی صبح اپنے اپارٹمنٹ کے کمرے میں مردہ حالت میں ملے، وہ اپنے اپارٹمنٹ میں تنہا رہائش پذیر تھے، ان کی رہائشگاہ سخت سیکورٹی والے علاقے میں تھی جہاں یونان کے وزیراعظم اور صدر کی سرکاری رہائشگاہیں بھی ہیں۔کچھ روز قبل ترکی میں بھی روسی سفیر کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*