سچن ٹنڈولکر کی موسیقی کے میدان میں انٹری

سچن ٹنڈولکر کی موسیقی کے میدان میں انٹری

بھارت کے مشہور سابق کرکٹرسچن ٹنڈولکر نے کرکٹ کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے بعد اب موسیقی کے میدان میں انٹری دے دی ہے۔گزشتہ دنوں ممبئی میں ہونے والے ایک کنسرٹ کے دوران ماسٹر بلاسٹر سچن نے بھارت کے معروف طبلہ نواز ذاکر حسین کے ساتھ طبلہ بجاتے ہوئے ایسی شاندار پرفارمنس دی کہ شائقین داد دیے بنا نہ رہ پائے۔اس موقع پر سچن نے ذاکر حسین کے ساتھ جب طبلہ بجاتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کے گُر دکھائے تو ہال میں موجود تمام شائقین جھوم اٹھے اور پرفارمنس ختم ہونے کے بعد ’ونس مور‘کا نعرہ لگاتے ہوئے مزید پرفارمنس کی درخواست کرتے نظر آئے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*